International

روس کا یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ

روس کا یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ

یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ روس کے ایک بڑے حملے نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو نے حالیہ مہینوں میں یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے، جس سے قدرتی گیس کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ یوکرین میں سردیوں کے مہینوں سے پہلے ہی ہیٹنگ کی بندش کا خطرہ ہے۔ یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں روس یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ایک بار پھر بڑے پیمانے پر حملہ کر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے، یوکرین کے متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ روس نے چار سال کے دوران حملوں میں یوکرین کی پاور اور ہیٹنگ گرڈ کو نشانہ بنایا ہے، جس سے شہری انفراسٹرکچر کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے بھی حالیہ مہینوں میں روس کے تیل کے ڈپو اور ریفائنریوں پر حملے تیز کر دیے ہیں، جس کا مقصد ماسکو کی توانائی کی اہم برآمدات کو منقطع کرنا اور پورے ملک میں ایندھن کی قلت پیدا کرنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments