روس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور اس کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے کہا کہ امید ہے غزہ کیلئے ٹرمپ کا امن منصوبہ کامیابی سے نافذ ہوگا، کریملن کے ترجمان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ کامیابی سے خطے میں امن لائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے نئے معاہدے کو ماننے کےلیے حماس پر زور دینا شروع کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ حماس کے پاس غزہ امن منصوبے پر جواب دینے کیلئے 3 سے 4 دن ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اور عرب رہنما منصوبے کو تسلیم کرچکے ہیں، معاہدے پر اب صرف حماس کے جواب کا انتظار ہے، معاہدے سے متعلق حماس کے جواب کے منتظر ہیں بصورت دیگر بہت افسوسناک انجام ہوگا۔ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قبول کرلیا، تاہم انھوں نے کہا کہ ناکامی کی صورت میں اسرائیل اپنی شرائط لاگو کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ ختم کرنے کے صدر ٹرمپ کے منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق پہلا قدم غزہ سے محدود انخلا ہوگا، جس کے بعد 72 گھنٹے میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہوگی۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی