اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کرنے والی بیلجیئم کی معروف یوٹیوبر سیلین ڈیپ جذباتی ہوگئیں۔ سیلین ڈیپ کی رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رونالڈو کے قریب آنے سے پہلے ہی سیلین جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ ملاقات کے دوران رونالڈو نے مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دی اور کہا کہ روئیں نہیں۔ اس موقع پر سیلین نے رونالڈو سے کہا کہ ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، آپ میرے لیے بہت بڑی تحریک ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے رونالڈو کے ساتھ تصویر بنانے کی درخواست کی، جس پر پرتگالی اسٹار نے خوش دلی سے رضامندی ظاہر کی۔ سیلین ڈیپ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، جو یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر فٹبال سے متعلق ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ وہ ماضی میں فٹبال بھی کھیل چکی ہیں اور اب بیلجیئم کی مقبول ترین ڈیجیٹل شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کے یوٹیوب پر تقریباً 60 ملین سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 16 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے