پرتگال کے سپرسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ ’2026 کا ورلڈ کپ اُن کا آخری میگا ایونٹ ہوگا،‘ اس طرح فٹ بال کی تاریخ کا ایک شاندار کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کلب اور بین الاقوامی میچوں میں 950 گول کرنے والے 40 سال کے فارورڈ نے منگل کو یہ بھی کہا کہ وہ ’ایک یا دو سال‘ میں فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ ایک سعودی فورم میں ویڈیو لنک پر اُن سے پوچھا گیا کہ کیا 2026 اُن کا آخری ورلڈ کپ ہوگا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’یقینی طور پر ہاں، میں 41 سال کا ہونے والا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ہی وہ لمحہ ہوگا۔‘ رونالڈو، جنہوں نے 2023 میں سعودی عرب کے ’النصر کلب‘ میں شمولیت اختیار کی تھی، گذشتہ ہفتے ان تبصروں کی بھی وضاحت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ’جلد ہی‘ ریٹائر ہو جائیں گے۔ پانچ بار ’بیلن ڈی اور‘ کا اعزاز جیتنے والے سٹار فٹ بالر آئندہ برس اپنا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کی امید کر رہے ہیں۔ وہ 2006 میں اپنے پہلے ورلڈ کپ میں ٹرافی اٹھانے کے قریب تھے کہ سیمی فائنل میں اُن کا ملک پُرتگال، فرانس سے ہار گیا۔ پُرتگال نے تاحال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا، تاہم وہ جمعرات کے روز آئرلینڈ کو ہرا کر میگا ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کر سکتا ہے۔ گذشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو ہنگری کے خلاف دو گول کر کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے۔ انہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 41 گول کر کے گوئٹے مالا کے سابق فٹ بالر کارلوس روئز کے 39 گول کرنے کا ریکارڈ توڑا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ اور یووینٹس کے فارورڈ پُرتگال کی جانب سے 225 میچوں میں 143 گول کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ رونالڈو نے 2022 کے آخر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو دوسری مرتبہ خیرباد کہنے کے بعد ’النصر کلب‘ میں شمولیت اختیار کی تھی، اُن کی ’النصر کلب‘ میں شمولیت سے سعودی عرب میں فٹ بال کے سٹارز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔ ’النصرکلب‘ کے قریبی ذرائع کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ابتدائی طور پر سالانہ 20 کروڑ یورو کا معاہدہ کیا اور رواں برس جون میں معاہدے میں دو سال کی توسیع پر دستخط کیے تھے۔ سعودی کلب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا گیا کہ ’کرسٹیانو رونالڈو 2027 تک ’النصر‘ کے ساتھ رہیں گے۔‘ اس سے قبل گذشتہ برس ’النصر کلب‘ نے بھی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کی تھی۔ رواں برس جنوری میں رونالڈو نے روشن پروفیشنل لیگ ویب کو انٹرویو میں سعودی عرب میں اپنی آمد کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا تھا، سعودی لیگ میں شامل ہونے والے سٹارز میں وہ سرِفہرست ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی