دنیا بھر میں مسلمان ماہِ رمضان کی مناسبت سے اللّٰہ کی خوشنودی اور رضا کے لیے روزے رکھ رہے ہیں۔ ایسے میں غیر مسلم پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بھی روزے رکھ رہے ہیں۔ رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر سے وابستہ ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے معاہدے میں توسیع کی ہے، جس کے بعد وہ 2027 تک کلب کا حصہ رہیں گے۔ النصر کے سابق کھلاڑی شائے شراحیلی ( ) نے ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال رونالڈو نے رمضان المبارک کے پہلے دو دن مسلم کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ رکھنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کرسٹیانو رونالڈو نے رمضان کے دوران النصر کے مسلم کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ رکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے 2 دن روزہ رکھا تاکہ وہ محسوس کر سکیں کہ مسلمان روزے کے دوران کیا محسوس کرتے ہیں۔ شائے شراحیلی نے مزید بتایا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ابتدا میں یہ مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ وہ روزمرہ معمولات میں آنے والی تبدیلیوں کے عادی نہیں ہوتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ رونالڈو کا روزہ رکھنا کسی مذہبی وابستگی کا اعلان یا مستقل فیصلہ نہیں تھا بلکہ ایک ذاتی تجربہ تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر میں شمولیت کے بعد رونالڈو کو میدان میں دعا کرتے اور کچھ پڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی