عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نہ صرف اپنے کھیل بلکہ جذبہ انسانیت اور شفقت بھرے انداز کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے خود النصر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے بھی ری پوسٹ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رونالڈو ٹیم لائن اپ کے دوران اپنے آگے کھڑی بچی گلے میں محبت بھرے انداز میں اپنا مفلر ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اسٹار فٹبالر کے اس اقدام پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل بھی اسٹار فٹبالر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اسٹار فٹبالر نے ایک ایسا شاندار اوورہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا تھا جسے دیکھنے والے شائقین حیران رہ گئے تھے۔ 40 سالہ فٹبالر نے یہ بہترین گول 96 ویں منٹ میں کیا جس وقت کہ عمومی طور پر کھلاڑی تھک چکے ہوتے ہیں۔ اس سے ان کی فٹنس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ یہ شاندار گول ان کے کیریئر کا 954 واں گول تھا۔ اس گول کو موجودہ سیزن کے بہترین گولز میں شامل کیا جا رہا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست