امریکا ): عالمی سپر اسٹار فٹبالر اور کئی ریکارڈز کے مالک کرسٹیانو رونالڈو کی ایک سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان جو ان دنوں امریکا کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے ایسٹرن روم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ اس عشائیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شہرت یافتہ عالمی شخصیات بھی شریک تھیں۔ ان ہی میں ایک فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی تھے، جو سب کی توجہ کا مرکز بھی بنے ہوئے تھے۔ رونالڈو نے اس موقع پر ایک یادگار سیلفی لی۔ اس میں فٹبالر کے علاوہ "ایکس” اور "ٹیسلا” کے مالک ایلون مسک، فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو، اپنی اہلیہ جورجینا روڈریگیز، امریکی وزیرِ تجارت ہوورڈ لوٹ نِک کے ساتھ ساتھ امریکا کی متعدد با اثر شخصیات شامل تھیں۔ یہ تصویر جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کی گئی تو اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ اس کو ’’انٹرنیٹ توڑنے والی‘‘ تصاویر میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ دنیا کی مہنگی ترین سیلفی قرار دی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس سیلفی کو 700 ارب ڈالر کی سیلفی قرار دے رہے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی