عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو بین الاقوامی کیریئر میں پہلی بار ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو یہ ریڈ کارڈ پرتگال اور آئرلینڈ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران دکھایا گیا۔ جس کے بعد انہیں سخت سزا کا سامنا ہے۔ ڈبلن میں میچ کے دوران 40 سالہ رونالڈو کو 61 ویں منٹ کے دوران اُس وقت میدان سے باہر بھیج دیا گیا جب انہوں نے آف دی بال ایکشن میں آئرش ڈیفینڈر ڈارا اوشی کو جان بوجھ کر کہنی ماری۔ گراؤنڈ میں موجود ریفری گلین نیبرگ نے ابتدئی طور پر انہیں پیلا کارڈ دکھایا، لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) نے آن فیلڈ ریویو کا مشورہ دیا، جس کے بعد فٹبالر کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کو اس وقت ریڈ کارڈ دکھایا گیا جب پرتگال پہلے ہی ٹرائے پیریٹ کے دوسرے ہاف میں 0-2 گول سے پیچھے تھا۔ واضح رہے کہ یہ پرتگالی فٹبالر کے کیریئر کے دوران پہلا ریڈ کارڈ ہے، وہ اب تک اپنے ملک کی جانب سے 226 میچوں میں 143 گول کرچکے ہیں۔ البتہ کلب کی سطح پر انہیں 13 مرتبہ ریڈ کارڈ دکھایا جاچکا ہے۔ فیفا قوانین کے مطابق پُرتشدد رویے پر کم از کم 3 میچوں کی پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے، جس کے سبب فٹبالر ورلڈ کپ کے ابتدائی ایک یا دو میچوں سے باہر ہو سکتے ہیں۔ آئرلینڈ نے گزشتہ روز میچ میں پرتگال کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی 2026 ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدوں کو روشن کرلیا ہے، ممکنہ طور پر اب آئرلینڈ کو پلے آف میں نہیں جانا پڑے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی