ویسٹ انڈیز کے بولر روماریو شیفرڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی پہلی ہیٹ ٹرک کرلی۔ ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رچی بیرنگٹن 42 اور ٹام بروس 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جارج مونسے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 17ویں اوور میں میتھیو کراس، مائیکل لیسک اور الیویئر ڈیوڈ سن کو پویلین روانہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے۔ شمرون ہیٹ مائر 64 اور برینڈن کنگ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، شرفین ردرفورڈ نے 26 اور روومین پاول نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ کری نے دو، مائیکل لیسک، اولیویئر اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی