Sports

وَنڈے بلے بازی رینکنگ میں روہت نمبر-1 پر برقرار، چھلانگ مار کر نمبر-2 پر پہنچے کوہلی

وَنڈے بلے بازی رینکنگ میں روہت نمبر-1 پر برقرار، چھلانگ مار کر نمبر-2 پر پہنچے کوہلی

ہندستان کے 2 مایہ ناز بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کرکٹ کے ٹی-20 اور ٹیسٹ فارمیٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں، لیکن وَنڈے کرکٹ میں ان کی خوب طوطی بول رہی ہے۔ حالت کچھ ایسی ہے کہ حریف گیندبازوں کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی ’رو-کو‘ یعنی روہت اور کوہلی رُکتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ اس کا اندازہ پہلے آسٹریلیا اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف وَنڈے سیریز میں صاف طور پر دیکھنے کو ملا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تو وراٹ کوہلی نے 3 میچوں میں 2 سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت 302 رن بنا ڈالے۔ اس کا انعام انھیں آئی سی سی کی تازہ جاری وَنڈے رینکنگ میں ملا ہے۔ وہ دوسرے مقام پر قابض ہو گئے ہیں۔ پہلے مقام پر روہت شرما برقرار ہیں، جنھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2 نصف سنچری کی مدد سے 3 میچوں میں 146 رن بنائے تھے۔ وراٹ کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی وَنڈے سیریز سے قبل وَنڈے رینکنگ میں چوتھے مقام پر تھے۔ 3 میچوں میں ان کے ذریعہ بنائے گئے 302 رنوں کی بدولت انھیں پلیئر آف دی سیریز کا انعام ملا تھا، اور اب وہ 773 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بلے بازی رینکنگ میں 2 مقام کی چھلانگ کے ساتھ 2 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اب ان سے آگے صرف روہت شرما ہیں، جن کے 781 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ روہت شرما نے پہلے مقام پر اپنا قبضہ برقرار رکھا، کیونکہ انھوں نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 2 نصف سنچری اسکور کی۔ وَنڈے بلے بازی رینکنگ کے ٹاپ-10 کی بات کریں، تو اس میں 4 ہندوستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے علاوہ جنوبی افریقہ کے خلاف وَنڈے سیریز کھیلنے سے محروم رہنے والے شبھمن گل نے پانچواں مقام محفوظ رکھا ہے، لیکن ان کے اور بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔ ٹاپ-10 میں چوتھے ہندوستانی بلے باز شریئس ایر ہیں، جو ایک مقام کھسک کر دسویں مقام پر چلے گئے ہیں۔ ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل کو 2 مقام کا فائدہ ہوا ہے، جس سے انھوں نے وَنڈے بلے بازی رینکنگ میں بارہواں مقام حاصل کر لیا ہے۔ یعنی وہ ٹاپ-10 کی فہرست میں داخل ہونے سے چند قدم ہی دور ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments