ہاف میراتھن اور باکسنگ کے بعد اب روبوٹس ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دینے میدان میں آ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے میدان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ’ایس‘ نامی خودکار پنگ پونگ روبوٹ نے بہترین انسانی کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے بعض مواقع پر انہیں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی مستقبل میں اسی نوعیت کے جدید روبوٹک نظاموں کے مختلف شعبوں میں استعمال کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ ’ایس‘ کو جاپانی کمپنی سونی کے اے آئی ریسرچ ڈویژن نے تیار کیا ہے اور اسے کسی مسابقتی جسمانی کھیل میں ماہر سطح کی کارکردگی دکھانے والا پہلا روبوٹ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے 5 میں سے 3 مقابلوں میں ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دی۔ اس منصوبے کے سربراہ کے مطابق روبوٹ نے یہ کامیابی تیز رفتار ادراک، مصنوعی ذہانت پر مبنی کنٹرول سسٹم اور جدید ترین روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کی۔ سونی اے آئی زیورخ کے ڈائریکٹر اور پراجیکٹ ’ایس‘ کے سربراہ پیٹر ڈور کے مطابق کمپیوٹر گیمز کے برعکس جہاں مصنوعی ذہانت پہلے ہی انسانی ماہرین سے آگے نکل چکی ہے، حقیقی وقت میں کھیلے جانے والے جسمانی کھیل جیسے ٹیبل ٹینس اب بھی ایک بڑا چیلنج ہیں، کیونکہ ان میں تیز رفتاری کے ساتھ انتہائی درست اور حریفانہ ردِعمل درکار ہوتا ہے جو انسانی ردِعمل کی حد کے قریب ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد صرف ٹیبل ٹینس کھیلنا نہیں تھا بلکہ یہ سمجھنا بھی تھا کہ روبوٹس کس طرح متحرک ماحول میں انسانی جیسی رفتار اور درستگی کے ساتھ مشاہدہ، منصوبہ بندی اور عمل کر سکتے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے