سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے 2025 کی دوسری سہ ماہی کے عمرہ کے اعدادوشمار کے نتائج جاری کیے ہیں۔ سعودی عرب کے اندر سے عمرہ زائرین کی کل تعداد اور بیرون ملک سے آنے والوں کی تعداد 5.44 ملین تک پہنچ گئی جن میں 3.35 ملین مرد عازمین شامل ہیں۔ یہ 61.6 فیصد ہیں۔ خواتین زائرین کی تعداد 2.1 ملین رہی جو 38.4 فیصد رہی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران تقریباً 1.1 ملین غیر سعودی زائرین نے عمرہ ادا کیا جو کل کا 48.4 فیصد ہے۔ ان میں سے 1.3 ملین بین الاقوامی حجاج تھے۔ ان میں سے 653500 مرد اور 670900 خواتین شامل ہیں۔ یہ بالترتیب 49.3 فیصد اور 50.7 فیصد کی شرح بنتی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق داخلے کے مقامات کے حوالے سے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 71.6 فیصد بین الاقوامی عازمین فضائی، 28.2 فیصد خشکی اور 0.2 فیصد سمندر کے راستے پہنچے۔ جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے جمعرات کو جاری رپورٹ میں 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مدینہ منورہ آنے والے زائرین کے اعدادوشمار جاری کیے۔ اس کے مطابق مملکت کے اندر اور باہر سے آنے والوں کی کل تعداد تقریباً 3.77 ملین تک پہنچ گئی۔ بلیٹن کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مملکت کے باہر سے مدینہ منورہ آنے والے زائرین کی تعداد 2.1 ملین تک پہنچ گئی جن میں مرد 46.1 فیصد اور خواتین 53.9 فیصد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران مملکت کے اندر سے مذہبی مقاصد کے لیے مدینہ آنے والوں کی کل تعداد تقریباً 1.7 ملین تک پہنچ گئی جن میں 766,200 سعودی زائرین شامل ہیں۔ یہ تعداد کل کا 46 فیصد ہے۔ دریں اثنا مملکت کے اندر سے غیر سعودی زائرین کی تعداد 899,200 تک پہنچ گئی جو 54 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔ گھریلو زائرین میں سے 68.5 فیصد مرد اور 31.5 فیصد خواتین شامل ہیں۔ یاد رہے عمرہ کے اعدادوشمار وقتاً فوقتاً جاری کیے جاتے ہیں اور مملکت کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین اور زائرین کی تعداد کا درست ڈیٹا فراہم کرتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی