غزہ اور لبنان میں ہونے والی جنگ اور اسرائیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اکتوبر کے مہینے میں اسرائیل میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ اسرائیل میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے اکتوبر کا مہینہ رواں سال کا سب سے زیادہ مہلک مہینہ رہا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں جاری زمینی آپریشن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 37 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔ غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں مجموعی طور پر 19 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک اسرائیلی فوجی حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ غزہ میں ایک اسرائیلی قیدی کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 9 اسرائیلی شہری اور 2 پولیس اہکار ہلاک ہوئے۔ ان میں سے سب سے زیادہ مہلک حملہ یکم اکتوبر کو تل ابیب کے قریب ہوا جس میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ اکتوبر میں اسرائیل پر ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں میں مجموعی طور پر 13 شہری ہلاک ہوئے جبکہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں 6 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ اور لبنان میں ہونے والی زمینی جنگ، ڈرون اور راکٹ حملوں اور اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اکتوبر کے مہینے میں فوج اور پولیس کے اہلکاروں اور شہریوں سمیت 88 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
Source: Social Media
سعودی دارالحکومت ریاض میں بغیر ڈرائیور چلنے والی میٹرو سروس کو آخرکار عوام کیلئے کھول دیا گیا
فی الحال غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل تک نہیں پہنچ سکے ہیں: امریکا
اقوام متحدہ نے خواتین کیلئے ان کا گھر ہی سب سے خطرناک جگہ قرار دیدی
سعودی عرب: رشوت اور منصب کے ناجائزاستعمال کا الزام، سیکڑوں سرکاری ملازمین گرفتار
، لندن دنیا کا بہترین شہر قرار، نیو یارک دوسرے نمبر پر رہا
ٹرمپ نے اپنے سمدھی چارلس کشنر کو فرانس میں امریکہ کا سفیر مقرر کردیا
فلسطین کے صدر محمودعباس نے اپنا جانشین نامزد کردیا
شام کے ساتھ ہماری سرحدیں بند اور مکمل طور پر محفوظ ہیں:عراق
ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلاب سے کم از کم 12 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر
ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کردیا
شام میں شروع کیے گئے حملوں کی مذمت اور بشار الاسد کی حمایت کا روسی وایرانی اعلان
امریکہ و اسرائیل کی دوہری شہریت کے حامل یرغمالی کی ٹرمپ سے رہائی کی اپیل
سعودی عرب: دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی پاداش میں دو ملزمان کے سرقلم
سعودی عرب نے امریکا سے دفاعی معاہدے کی کوششیں روک دیں