امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے مقابلے میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی 2 وجوہات بتا دیں۔ الیکشن نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں، ایک وجہ یہ کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا اور دوسری وجہ امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن ہے۔ نیویارک کے میئر کے لیے ہونے والے الیکشن میں ٹرمپ اور ریپبلکن امیدوار کو جھٹکا لگا ہے اور ٹرمپ کی بھرپور مخالفت کے باجود ڈیموکریٹ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی حالیہ الیکشن اور نیویارک میئر کے الیکشن میں ڈیموکریٹس کی فتح پر جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ نیویارک میئر کے لیے آزاد امیدوار اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں