International

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم سٹریٹجک شراکت داری اور نو دہائیوں سے زیادہ پر محیط تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے تحت سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے, سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غزہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے، غزہ بورڈ آف پیس میں کئی ممالک کے سربراہ شامل ہوں گے اور مزید یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی خاندانوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں، سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا گیا ہے اور اب سعودی عرب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔ امریکی معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا کی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، سعودی عرب کی جانب سے امریکا میں 1 کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھا نے کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سعودی ولی عہد نے اس موقع پر امریکی صدر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امریکا کےساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ امریکی صدر کی سرکاری رہائشگاہ پر ہونے والے خصوصی اعشایے میں ٹیک جائنٹ ایلون مسک نے بھی شرکت کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments