اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں ٹرمپ نے ہرزوگ سے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو معافی دینے پر غور کرنے کی اپیل کی۔ بدھ کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے خط میں لکھا "میں اسرائیلی عدالتی نظام کی خود مختاری اور تقاضوں کا مکمل احترام کرتا ہوں، لیکن میرا یقین ہے کہ نیتن یاہو جو طویل عرصے تک میرے ساتھ، خاص طور پر اسرائیل کے دیرینہ دشمن ایران کے خلاف جدوجہد کرتے رہے ... ان کے خلاف یہ مقدمہ سیاسی نوعیت کا اور بے بنیاد مقدمہ ہے۔ یہ بات خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتائی۔ البتہ صدر ہرزوگ نے یہ درخواست شائستگی سے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ "جو بھی معافی حاصل کرنا چاہتا ہے، اسے قواعد کے مطابق باقاعدہ درخواست دینا ہو گی"۔ ادھر خبر رساں ایجنسی "معا" کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر نیتن یاہو معافی میں دل چسپی رکھتے ہیں تو وہ صدر کو باقاعدہ طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے یاد دلایا کہ "اسرائیلی قانون کے مطابق معافی حاصل کرنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ ملزم اپنی غلطی تسلیم کرے اور اپنے عمل پر ندامت کا اظہار کرے۔" وزیرِ قومی سلامتی ایتامار بن گوئیر نے کہا ہے کہ "وزیرِاعظم نیتن یاہو کے خلاف گھڑی گئی اور گھٹیا فردِ جرم دراصل مدتوں سے استغاثہ کے دفتر کے خلاف فردِ جرم میں بدل چکی ہے۔" انھوں نے مزید کہا "اس معاملے میں معافی دینا ہی درست اور فوری قدم ہے"۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 13 اکتوبر کو اسرائیلی کنیسٹ میں خطاب کے دوران بھی ہرزوگ سے نیتن یاہو کو معاف کرنے کی اپیل کی تھی۔ نیتن یاہو پر 2019 میں تین مقدمات میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ ان میں سے ایک مقدمہ کاروباری شخصیات سے تقریباً 7 لاکھ شیکل (دو لاکھ دس ہزار ڈالر) مالیت کے تحائف وصول کرنے سے متعلق ہے۔ اب تک نیتن یاہو کے خلاف 2020 میں شروع ہونے والی طویل عدالتی کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں آیا،جو غزہ کی پٹی میں دو سالہ جنگ کے دوران کئی بار معطل بھی ہوئی۔ نیتن یاہو نے اپنی بے گناہی کا موقف برقرار رکھا ہے اور تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی