International

ٹرمپ کی فٹبال ورلڈکپ اور اولمپکس کی میزبانی بوسٹن اور لاس اینجلس سے منتقل کرنے کی دھمکی

ٹرمپ کی فٹبال ورلڈکپ اور اولمپکس کی میزبانی بوسٹن اور لاس اینجلس سے منتقل کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو فٹبال کی عالمی تنظیم "فیفا" کے صدر جانی انفانتینو سلامتی کے خدشات کے باعث 2026 ورلڈ کپ کے میچ امریکی شہروں سے منتقل کرنے کی حمایت کریں گے۔ ستمبر میں ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں پر تنقید کرتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ میچ دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اُس وقت فیفا نے وضاحت کی تھی کہ میچوں کے مقامات کا فیصلہ فٹبال کی عالمی باڈی خود کرے گی۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "اگر کوئی شہر کارکردگی میں ناکام رہا یا مجھے کہیں سلامتی کا خطرہ محسوس ہوا، تو میں جانی انفانتینو کو فون کر کے کہوں گا کہ میچ کسی اور جگہ منتقل کر دیں ... اور وہ یہ کام بہت آسانی سے کر دیں گے"۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس بھی منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق "میں اولمپکس کے بارے میں بھی یہی بات کہہ سکتا ہوں، اگر مجھے لگا کہ لاس اینجلس تیاری کے لیے موزوں حالت میں نہیں ہے تو میں اسے کسی اور جگہ منتقل کر دوں گا"۔ ورلڈ کپ 2026 میں بوسٹن سات میچوں، سان فرانسسکو اور سیاٹل چھ جبکہ لاس اینجلس آٹھ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ امریکہ آئندہ سال یہ ٹورنامنٹ میکسیکو اور کینیڈا کے اشتراک سے منعقد کرے گا، لیکن زیادہ تر میچ امریکی شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ اس بار ورلڈ کپ 48 ٹیموں پر مشتمل ہو گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments