امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مہینوں کے بعد فون پر بات کی ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور تعلقات کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے امریکہ کے ایک نئے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کے اس فون کال پر اظہار تشکر کیا اور ٹوئٹر پر شکریہ کا پیغام بھی جاری کیا۔ انہوں نے لکھا، "میرے دوست صدر ٹرمپ کی فون کال اور ان کی جانب سے 75ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی طرح، میں بھی ہند-امریکہ جامع اور عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔ ہم یوکرین کے بحران کے پرامن حل کے لیے آپ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔" امریکی تجارتی وفد کی نئی دلی میں بھارت کے تجارتی وفد سے ملاقات ہوئی، وفد سے ملاقات میں تجارتی معاہدے کی کوشش کی گئی۔ یاد رہے کہ امریکی تجارتی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف لگایا۔
Source: Social media
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات