دبئی پولیس نے وارننگ جاری کرتے ہوئے بھیک مانگنے والوں کے خلاف مہم شروع کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مہم میں سوشل میڈیا کا بھی ذکر کیا گیا ہے جہاں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھیک مانگنے کے خلاف مہم 13 اپریل 2024ء کو شروع ہوگی اور اس دوران عمل نہ کرنے والوں پر کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھیک مانگنے کی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور بیرون ملک سے لوگوں کو اس میں ملوث ہونے کے لیے لانے والوں کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ دبئی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ بھیک مانگنے کے رواج کو روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔ دبئی پولیس کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھکاری لوگوں کے ہمدردی، سخاوت اور خیراتی جذبات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
Source: social media
برطانیہ میں لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا
جنگ کے بعد پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز کی تہران ایئرپورٹ پر لینڈنگ
جرمنی کا افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ، اقوامِ متحدہ کی جانب سے تنقید
غزہ کے لوگ جنہم سے گزر چکے ہیں، میں ان کے لیے سلامتی چاہتا ہوں : ٹرمپ
امریکا میں طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں گر کر تباہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیل
زیمبیا: جنگلی ہتھنی کا حملہ، 2 خواتین سیاح ہلاک
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر