امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے تک امریکا غزہ کی تعمیرِ نو کی اجازت نہیں دے گا۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جیرڈ کشنر نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی تاہم غزہ سے متعلق امریکی منصوبے پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس پہلے ہی امریکی حمایت یافتہ منصوبے کے تحت ہتھیار ڈالنے، اسرائیلی فوج کے انخلاء اور غزہ میں جاری حملوں کے خاتمے پر رضامندی ظاہر کر چکی ہے تاہم اسرائیل نے رواں ماہ یہ منصوبہ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کیے جانے تک وہ کوئی رعایت نہیں دے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کشنر نے اسرائیلی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا حماس کے مکمل طور پر غیر مسلح ہونے سے قبل اسرائیل کو غزہ سے انخلاء پر مجبور نہیں کرے گا اور کسی بھی فوری خطرے کی صورت میں اسرائیل کے دفاع کے حق کو محدود نہیں کیا جائے گا۔
جیرڈ کشنر کے مطابق اگر حماس اگلے 60 سے 90 دن میں اپنے ہتھیار اور سرنگیں رضاکارانہ طور پر حوالے کر دیتی ہے تو یہ اسرائیل کے لیے ایک بڑی سیکیورٹی کامیابی ہو گی تاہم اگر حماس اپنے وعدے پر عمل نہیں کرتی تو اسے امن کے لیے غیر سنجیدہ سمجھا جائے گا اور اسرائیل کو کارروائی کے لیے امریکا سمیت دیگر ممالک کی مزید حمایت حاصل ہو گی۔
عرب میڈیا کے مطابق کشنر نے گزشتہ اتوار کو حماس کے رہنماؤں کے ساتھ بھی ایک غیر معمولی ملاقات کی تھی، ان کے مطابق ملاقات خوش گوار رہی تھی تاہم انہوں نے کہا تھا کہ امریکا حماس کو اس کے بیانات کے بجائے عملی اقدامات سے پرکھے گا۔
ادھر غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
گزشتہ سال جنگ بندی کے آغاز سے اب تک غزہ میں کم از کم 1,265 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جنگ میں مجموعی طور پر 73,399 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اسرائیل سے غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس اپنے ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 برس کے دوران امریکا اسرائیل کو تقریباً 25 ارب ڈالرز کی فوجی امداد دے چکا ہے اور عالمی اداروں میں بھی اسرائیلی حکومت کی حمایت کرتا رہا ہے۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments