Sports

ردر فورڈ اور موتی کی شاندار کارکردگی، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی

ردر فورڈ اور موتی کی شاندار کارکردگی، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی

ممبئی، 11 فروری : شیرفین ردر فورڈ (ناٹ آوٹ 76) کی 42 گیندوں پر 2 چوکوں اور 7 چھکوں سے سجی جارحانہ نصف سنچری اور لیفٹ آرم اسپنر گڈاکیش موتی (33 رن پر 3 وکٹ) کی مہلک گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلے میں بدھ کے روز انگلینڈ کو 30 رن سے ہرا کر اپنی لگاتار دوسری جیت درج کی ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو 19 اوورز میں 166 رنز پر سمیٹ دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے اچھے آغاز کے ساتھ ساتویں اوور تک ایک وکٹ کے نقصان پر 74 رنز بنا لیے تھے ، لیکن اس کے بعد موتی کے سامنے ان کی بلے بازی لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے 12 اوورز میں 94 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ فلپ سالٹ نے 30، جوس بٹلر نے 21، جیکب بیتھل نے 33 اور کپتان ہیری بروک نے 17 رنز بنائے ۔ سیم کرن نے تنِ تنہا جدوجہد کرتے ہوئے ناٹ آ¶ٹ 43 رنز بنائے ، لیکن وہ انگلینڈ کو شکست سے نہ بچا سکے ۔ اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 8 رنز کے مجموعی اسکور پر اس کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے ۔ اس مشکل صورتحال میں شیمرون ہیٹ مائر (23) اور روسٹن چیز (34) نے ٹیم کو سنبھالا اور 28 گیندوں پر 47 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، یہ دونوں کھلاڑی بھی وقفے وقفے سے آ¶ٹ ہو کر پویلین چلے گئے ۔ اس کے بعد ردر فورڈ نے کپتان روومین پاول کے ساتھ مل کر اسکور کو 128 رنز تک پہنچایا، جہاں پاول 14 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔ ردر فورڈ کو اس کے بعد جیسن ہولڈر کی شکل میں ایک بہترین ساتھی ملا۔ دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں طرف چھکوں کی برسات کر دی اور پانچویں وکٹ کے لیے صرف 32 گیندوں پر 61 رنز جوڑ کر انگلش گیند بازوں کو بے بس کر دیا۔ ہولڈر 17 گیندوں پر 33 رنز (ایک چوکا اور چار چھکے ) بنا کر آخری اوور کی چوتھی گیند پر آ¶ٹ ہوئے ، جبکہ ردر فورڈ نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کا اسکور 196 تک پہنچا دیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments