Sports

ٹرائی نیشن سیریز: زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی

ٹرائی نیشن سیریز: زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 163رنز کے تعاقب میں 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دُسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے کے بریڈ ایونز نے3 اور رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 162 رنز بنائے، برائن بنیٹ49 اور سکندر رضا 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کے ہسارنگا نے 3 اور ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سکندر رضا نے کہا کہ حالیہ محنت کی بدولت زمبابوے نے سری لنکا کو ٹرائی سیریز کے میچ میں شکست دی ہے۔ سکندر رضا کا کہنا تھا کہ اسپیشلسٹ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، میرے حساب سے بیٹنگ اوسط سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کی اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے اوپنر تیز کھیلتے ہیں ویسے ہی ہر بیٹنگ پوزیشن کا ایک مخصوص کردار ہوتا ہے۔ سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ سری لنکا کو کرکٹ بہتر کھیلنا پڑے گی، زمبابوے کے بولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔ داسن شناکا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ زمبابوے کے کھلاڑی لیگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور پاکستان کو آئندہ میچز میں شکست دینے کی کوشش کریں گے۔ داسن شناکا کا مزید کہنا تھا کہ چیراتھ اسالانکا کی غیر موجودگی سے پریشر نہیں پڑا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments