Sports

ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹرائی نیشن سیریز کے ایک میچ میں نسانکا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 146 رنز بنائے، سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 16 اعشاریہ 2 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نسانکا نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 98 رنز بنائے۔ زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 146 رنز بنائے، برائن بنیٹ 34 اور سکندر رضا 37 رنز بناکر نمایاں رہے، ریان برل نے 37 رنز کی ناقابلٍ شکست اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور تھکشانا نے 2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاتھم نسانکا کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے زمبابوے کے بولرز بے بس دکھائی دیے، جنہوں نے صرف 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کمل مشرا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یوں سری لنکا نے ہدف 22 گیندوں پہلے ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ ایونٹ میں سری لنکا کا اگلا میچ جمعرات کو پاکستان سے ہو گا، فائنل تک رسائی کے لیے سری لنکا کو میچ جیتنا لازمی ہو گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments