Sports

ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان کو ہراکر سری لنکا فائنل میں

ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان کو ہراکر سری لنکا فائنل میں

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا 8 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، دوسری وکٹ کمل مشارا اور کوشل مینڈس نے 66 رنز کی شراکت لگائی۔ مینڈس 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مشارا نے 76 رنز بنائے۔ لیاناگے 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، یوں سری لنکا نے پانچ وکٹ پر 184 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی طرف سے ابرار احمد سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، پاور پلے میں صرف 45 رنز بنے اور اسکے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ صاحبزادہ فرحا ن 9، بابر اعظم صفر، فخر زمان ایک اور صائم ایوب 27 رنز بناسکے۔ پھر کپتان سلمان علی آغا اور عثمان خان نے اسکور 99 تک پہنچایا۔ عثمان خان 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد نواز نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 16 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آخری اوور میں ٹیم کو 10 رنز درکار تھے۔ دشمانتھا چمیرا نے3رنز دیکر فہیم اشرف کی وکٹ حاصل کی اور اپنی ٹیم کو 6 رنز سے فتح دلادی۔ سلمان علی آغا 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی طرف سے دشمانتھا چمیرا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عمدہ بولنگ پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا۔ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments