افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، یہ سنگ میل انہوں نے یو اے ای کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے 16ویں اوور میں محمد عرفان کو آؤٹ کرکے 700 وکٹیں مکمل کیں۔ لیگ اسپنر نے گزشتہ ہفتے جنوبی افریقا کے خلاف 698 اور 699 وکٹیں مکمل کی تھیں اور انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے ایک وکٹ درکار تھی۔ ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو 631 وکٹوں کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سنیل نارائن 613 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ راشد خان ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں وہ 191 ویں وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی 164 وکٹوں کے دوسرے جبکہ کیوی اسپنر ایش سودھی 162 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی