راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ انہوں نے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج میں ہونے والی گڑبڑیوں کے ثبوت پیش کیے تھے، جبکہ اس بار وہ ووٹر لسٹ سے ناموں کو حذف کیے جانے کے معاملات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش پانڈے اُن عناصر کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں جو ووٹ چوری جیسے سنگین جرم میں ملوث ہیں۔ راہل گاندھی نے وضاحت کی کہ کافی عرصہ سے یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ووٹروں کے نام جان بوجھ کر لسٹ سے کاٹے جا رہے ہیں اور یہ عمل خاص طور پر حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے آلند اسمبلی حلقہ میں ایک بی ایل او (بوُتھ لیول آفیسر) کے رشتہ دار کا نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دیا گیا۔ جب اس معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو یہ انکشاف ہوا کہ آلند میں بڑے پیمانے پر ووٹروں کے نام منظم طریقے سے کاٹے گئے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک مجموعی تعداد سامنے نہیں آئی لیکن 6 ہزار سے زائد ناموں کے حذف ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق یہ عمل صرف تکنیکی غلطی نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند کارروائی ہے جس کا مقصد جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنا اور عوام کے حقِ رائے دہی کو سلب کرنا ہے۔ بہار انتخابات سے عین قبل راہل گاندھی نے ایک بار پھر ووٹ چوری کا مسئلہ اٹھایا اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹ سے کئی لوگوں کے نام کاٹ دیے گئے۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’چیف الیکشن کمشنر ان لوگوں کو بچانے میں لگے ہیں جنہوں نے ہمارے جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔ میں جو کچھ بھی کہوں گا، ٹھوس ثبوت کے ساتھ کہوں گا۔ آج میں آپ کو یہ بتانے جا رہا ہوں کہ کس طرح ووٹ کاٹے جا رہے ہیں اور کون سا طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔‘‘
Source: Social media
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات