National

راہل گاندھی جمعرات کے روز میڈیا کے سامنے کریں گے بڑا انکشاف

راہل گاندھی جمعرات کے روز میڈیا کے سامنے کریں گے بڑا انکشاف

نئی دہلی، 17 ستمبر:کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جمعرات کے روز ایک خصوصی پریس کانفرنس کریں گے ۔ امکان ہے کہ وہ اس دوران انتخابات میں کسی بڑی گڑبڑی کا ایک بار پھر دعویٰ کر سکتے ہیں۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کی دیر رات یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 18 ستمبر کو صبح 10 بجے اندرا بھون آڈیٹوریم میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی خصوصی پریس کانفرنس ہوگی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دن سے اس پریس کانفرنس کے انعقاد کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور خود مسٹر گاندھی بھی گزشتہ دنوں سے بار بار کہہ رہے تھے کہ وہ جلد ہی ایک بڑا انکشاف کرنے جا رہے ہیں۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے کوئی نیا مسئلہ اٹھا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی انہوں نے ایک بڑی پریس کانفرنس میں ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کا دعویٰ کیا تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments