Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

راہل گاندھی کا مودی حکومت کو دوٹوک پیغام، ’’گرفتاریاں کر لیں، جتنی پولیس بلانی ہے بلا لیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘

Admin
By Admin
Oct 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

راہل گاندھی کا مودی حکومت کو دوٹوک پیغام، ’’گرفتاریاں کر لیں، جتنی پولیس بلانی ہے بلا لیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘
راہل گاندھی کا مودی حکومت کو دوٹوک پیغام، ’’گرفتاریاں کر لیں، جتنی پولیس بلانی ہے بلا لیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘ — October 10, 2026
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکزی حکومت، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں راہل گاندھی نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے وزیر اعظم نریندر مودی، آر ایس ایس اور ان سے وابستہ افراد کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کے طریقۂ کار کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’میں نریندر مودی، آر ایس ایس اور ان سے وابستہ لوگوں کے خلاف ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے لڑ رہا ہوں۔ میں اپنے مخالفین کو اتنی اچھی طرح سمجھتا ہوں، جتنا کوئی بھی اپنے حریف کو سمجھ سکتا ہے۔ میں انہیں اندر تک جانتا ہوں اور ان کی ہر چال سے واقف ہوں۔‘‘

’میرے سیاسی مخالفین کی سب سے بڑی پہچان بزدلی ہے‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ان کے سیاسی مخالفین کی سب سے بڑی پہچان ’بزدلی‘ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اب آہستہ آہستہ ان کے اردگرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گرفتاریوں اور سکیورٹی فورسز کے استعمال سے اپوزیشن کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا، ’’جو کرنا ہے، کر لیجیے۔ جتنی پولیس بلانی ہے، بلا لیجیے۔ تمام لیڈروں کو گرفتار کر لیجیے، تمام نوجوانوں کو گرفتار کر لیجیے، ہم سب کو گرفتار کر لیجیے، لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ضروری معلومات موجود ہیں اور ان کی لڑائی آئین اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں۔ ساتھ ہی یقین دلایا کہ کانگریس ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب کانگریس لیڈروں نے دہلی میں احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے مرکزی حکومت اور انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکزی حکومت، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے ایک ویڈی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn