Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

’’جھارکھنڈ میں طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال غلط‘‘، راہل گاندھی کی سورین حکومت کو دو ٹوک

’’جھارکھنڈ میں طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال غلط‘‘، راہل گاندھی کی سورین حکومت کو دو ٹوک

نئی دہلی: جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں طلبا کے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج کوکانگریس لیڈراورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال درست نہیں ہے۔ طلبا کوپُرامن احتجاج کا حق حاصل ہے اورمسائل کا حل بات چیت کے ذریعہ ہی نکالا جا سکتا ہے۔

راہل گاندھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ جھارکھنڈ حکومت کوطلبا کی بات سننی چاہئے اوران کے مسائل کا فوری حل نکالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کررہے طلبا کے خلاف تشدد کے ہم مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے طلبا کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے۔ پرامن طریقے سے احتجاج کرنے والے طلبا پرطاقت کا استعمال یا حملہ کرنا غلط ہے اورہم اس کے خلاف ہیں۔

قابل ذکرہے کہ جھارکھنڈ میں کانگریس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)، لیفٹ اورراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے اتحاد کی حکومت ہے۔ ایسے میں رانچی میں طلبا پرلاٹھی چارج کے بعد بی جے پی نے کانگریس سے سوال کیا تھا کہ وہ اس معاملے پرخاموش کیوں ہے؟ دراصل، راہل گاندھی گزشتہ دنوں دہلی کے جنترمنترپرہوئے احتجاج کے دوران پولیس لاٹھی چارج سے متعلق مرکزی حکومت اوروزیرداخلہ امت شاہ سے جواب طلب کررہے ہیں۔ اسی دوران جھارکھنڈ میں طلبا پرپولیس کارروائی کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے موقف پرسوال اٹھائے تھے۔

راہل گاندھی نے آج شام تقریباً 6 بجے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنیادی سوال اب بھی یہی ہے کہ نوجوانوں پرفائرنگ کی اجازت کس نے دی تھی؟ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ کویہ بتانا چاہئے کہ کیا انہوں نے اس کارروائی کا حکم دیا تھا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرامت شاہ کو اس بارے میں معلومات نہیں تھیں تویہ ان کی نااہلی ہے اورانہیں اپنے عہدے پرنہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’امت شاہ کوپہلے یہ واضح کرنا چاہئے کہ کیا انہوں نے ہی لاٹھی چارج کا حکم دیا تھا، اس کے بعد ہی اس معاملے پربات ہوگی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ 15 دن تک نہ وزیرداخلہ امت شاہ اورنہ ہی وزیراعظم نریندرمودی میں اتنی ہمت تھی کہ وہ ایوان میں آکراس معاملے پرجواب دیتے۔ راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے چند منٹ قبل جھارکھنڈ میں طلبا کے خلاف پولیس کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پربھی پوسٹ کیا اورپرامن احتجاج کرنے والے طلبا پرطاقت کے استعمال کی مخالفت کی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn