گواہاٹی، 30 مارچ: گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ویبھَو سوریہ ونشی (52) اور یشسوی جیسوال (ناٹ آوٹ 38) کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز (آر آر) نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے تیسرے مقابلے میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کو 47 گیندیں باقی رہتے ہوئے آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ 26 رن دے کر دو وکٹ لینے والے ناندرے برگر کو 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ ویبھَو سوریہ ونشی اور یشسوی جیسوال کی اوپننگ جوڑی نے 128 رن کے ہدف کو دھواں دھار بیٹنگ سے محض 6.2 اوور میں 75 رن بنا کر آسان کر دیا۔ اس دوران ویبھَو نے صرف 15 گیندوں پر چار چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 52 رن بنائے ۔ بعد میں انشول کامبوج نے انہیں آوٹ کیا اور دھروو جُریل کو بولڈ کر کے دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ دھروو نے 9 گیندوں پر 18 رن بنائے ۔ آخرکار آر آر نے 12.1 اوور میں دو وکٹ پر 128 رن بنا کر میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ یشسوی جیسوال نے 36 گیندوں پر ناٹ آوٹ 38 رن بنائے جبکہ ریان پراگ نے 11 گیندوں پر ناٹ آوٹ 14 رن جوڑے ۔ اس سے پہلے آر آر کے گیند بازوں نے پہلے بیٹنگ کرنے والی چنئی سپر کنگز کو 19.4 اوور میں 127 رن پر ڈھیر کر دیا۔ راجستھان نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ چنئی نے محض 19 رن پر تین وکٹ گنوا دیے ۔ کپتان رُتُوراج گائیکواڑ اور سنجو سیمسن چھ چھ رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ آیوش مہاترے صفر پر آ¶ٹ ہوئے ۔ بعد میں میتھیو شاٹ پانچ رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ سر فراز خان (17) اور کارتک شرما (18) نے کچھ مزاحمت کی، لیکن رویندر جڈیجہ اور برجیش شرما نے انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔ شِوَم دوبے چھ رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ نُور احمد ایک رن پر آ¶ٹ ہوئے ۔ میٹ ہینری پانچ رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ آخر میں جیمی اوورٹن 43 رن بنا کر رن آ¶ٹ ہوئے اور چنئی کی اننگز 127 رن پر سمٹ گئی۔ راجستھان کے لیے جوفرا آرچر، ناندرے برگر اور رویندر جڈیجہ نے دو دو وکٹ لیے ، جبکہ برجیش شرما اور کارتک شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے