Sports

راجستھان رائلز نے 160 رنز کا کیا کامیاب دفاع، پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچی ٹیم

راجستھان رائلز نے 160 رنز کا کیا کامیاب دفاع، پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچی ٹیم

لکھنؤ سپر جائنٹس اور راجستھان رائلز کے درمیان آئی پی ایل 2026 کا 32واں مقابلہ بدھ کے روز کھیلا گیا، جس میں راجستھان نے 40 رنز سے جیت حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر قبضہ جما لیا۔ یہ میچ لکھنؤ کے اکانا اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں ٹاس جیت کر لکھنؤ نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ لیا تھا۔ راجستھان کی ٹیم نے رویندر جڈیجہ کے ناٹ آوٹ 43 رنز کی بدولت 159 رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں لکھنؤ کی ٹیم 119 کے اسکور پر سمٹ گئی۔ 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری لکھنؤ کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ پہلے ہی اوور میں آیوش بدونی رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ریشبھ پنت بیٹنگ کے لیے آئے اور بغیر کھاتہ کھولے ہی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ایڈن مارکرم بھی کھاتہ نہیں کھول سکے۔ یعنی لکھنؤ کے ٹاپ آرڈر کے 3 بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد مچل مارش نے نصف سنچری بنائی، لیکن ان کا وکٹ گرتے ہی لکھنؤ بیک فٹ پر آ گئی۔ پوری ٹیم 119 پر ڈھیر ہو گئی۔ اس شکست کے بعد لکھنؤ پوائنٹس ٹیبل میں نویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے پہلے بیٹنگ کرنے اتری راجستھان کے لیے اننگز کا آغاز ویبھو سوریہ ونشی اور یشسوی جیسوال نے کیا۔ دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی۔ تیسرے اوور میں محمد سمیع نے یشسوی کا وکٹ لیا۔ ریشبھ پنت نے وکٹ کے پیچھے حیران کن کیچ پکڑا۔ یشسوی نے 22 رنز بنائے۔ اسی اوور میں سمیع نے دھرو جریل کو بھی آؤٹ کیا، جو کھاتہ نہیں کھول سکے۔ چوتھے اوور میں محسن خان نے راجستھان کو بڑا جھٹکا دیا جب انہوں نے ویبھو سوریہ ونشی کا وکٹ لیا۔ ویبھو نے اس میچ میں صرف 8 رنز بنائے۔ اس کے بعد ریان پراگ نے اننگز کو سنبھالا اور 7 اوور کے بعد ٹیم کا اسکور 50 کے پار پہنچایا۔ لیکن 9ویں اوور میں پرنس یادو نے راجستھان کو چوتھا جھٹکا دیا جب ریان پراگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد رویندر جڈیجہ نے 43 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور فریرا نے بھی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، جس کی بدولت راجستھان کی ٹیم 159 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ لکھنؤ کی جانب سے محمد سمیع نے 4 اوور میں 2 وکٹ لیے، جبکہ پرنس یادو اور محسن خان نے بھی 2-2 وکٹ حاصل کیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments