Sports

راجستھان نے چنئی کو چھ رنز سے شکست دی، ہسرنگا نے چار وکٹ لیے۔ رتوراج نے 63 رنز بنائے

راجستھان نے چنئی کو چھ رنز سے شکست دی، ہسرنگا نے چار وکٹ لیے۔ رتوراج نے 63 رنز بنائے

گوہاٹی، 30 مارچ : نتیش رانا (81) ، کپتان ریان پراگ (37) کی شاندار اننگز کے بعد وینندو ہسرنگا (چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت راجستھان رائلس (آر آر) نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے گیارہویں مقابلے میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کو چھ رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آر آر نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں تین میچوں میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ آر آر کے 182 رن کے جواب میں بیٹنگ کرنے اتری چنئی سپر کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں راچن رویندرا (0) کو کھو دیا۔ انہیں جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ونیندو ہسرنگا اور دیگر کی سخت گیند بازی کے سامنے چنئی کے بلے باز آزادانہ طور پر نہیں کھیل سکے۔ راہول ترپاٹھی (23) 19 گیندوں پر، شیوم دوبے (18) 10 گیندوں پر اور وجے شنکر (نو) کو وینندو ہسرنگا نے آؤٹ کیا۔ تاہم اس دوران کپتان روتوراج گائیکواڈ ایک اینڈ کو تھامے ہوئے رن بناتے رہے۔ ہسرنگا نے اپنے آخری اوور میں گائیکواڈ کا وکٹ لے کر چنئی کو بڑا جھٹکا دیا۔ گائیکواڈ نے 44 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (64) رن بنائے۔ سندیپ شرما نے ایم ایس دھونی 11 گیندوں میں (16) کو آؤٹ کرکے آر آر کو چھٹی کامیابی دلائی۔ چنئی سپر کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹ پر صرف 176 رن ہی بنا سکی اور چھ رن سے میچ ہار گئی۔ رویندر جڈیجہ 22 گیندوں (32) اور جیمی اوورٹن چار گیندوں میں (11) رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان رائلز کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے چار وکٹ لیے۔ جوفرا آرچر اور سندیپ شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آج چنئی سپر کنگز کے کپتان ریتوراج گائیکواڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے اتری راجستھان رائلز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پہلے ہی اوور میں خلیل احمد نے یشسوی جیسوال (چار) کو آر اشون کے ہاتھوں کیچ کروا کر چنئی کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد نتیش رانا بلے بازی کے لیے آئے اور محاذ سنبھال لیا۔ انہوں نے سنجو سیمسن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 84 رن جوڑے۔ نور احمد نے سنجو سیمسن (20) کو آؤٹ کرکے آر آر کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اپنی سنچری کی طرف بڑھ رہے نتیش رانا کو 12ویں اوور میں آر اشون کی گیند پر مہندر سنگھ دھونی نے اسٹمپ کر کے چنئی سپر کنگز کو بڑی کامیابی دلائی۔ نتیش رانا نے 36 گیندوں میں 10 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے (81) رن بنائے۔ دھرو جوریل (تین) اور وینندو ہسرنگا (چار) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ آر آر نے اپنا چھٹا وکٹ 18ویں اوور میں ریان پراگ کی صورت میں کھو دیا۔ ریان پراگ نے 28 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (37) رن بنائے۔ خلیل کے چوتھے اوور میں جوفرا آرچر (0) اور کمار کارتیکیا (1) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ میتھیشا پتیرانہ نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر شمرون ہیٹمائر (19) کو آؤٹ کر کے آر آر کی بڑے اسکور کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ آر آر نے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹ پر 182 رن کا قابل احترام اسکور بنایا۔ چنئی سپر کنگز کی جانب سے متھیشا پتیرانہ، خلیل احمد اور نور احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ رویندرا جڈیجا اور روی اشون نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments