نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم بیٹر مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کہ وجہ سے وہ دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔ مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ان کو کو ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کی جگہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Source: social media
ملائکہ اروڑا اور کمار سنگاکارا کے ساتھ، افواہوں کا بازار گرم
نہ اسٹارک نہ اینڈرسن، فخر اور رضوان کو کیریئر میں سب سے مشکل بولر کون لگا؟
"اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں تھی"
شین وارن کی عزت کی خاطر موت کی اصل وجہ چھپائی گئی، برطانوی اخبار کا اہم انکشاف
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو مل ہی گئی جیت، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 43 گیند رہتے دی شکست فاش
فُٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی بھی عید پر مسلمانوں کو مبارکباد