Sports

کیا فٹبالر کو ’زومبی‘ نے کاٹ لیا، وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

کیا فٹبالر کو ’زومبی‘ نے کاٹ لیا، وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

فٹبالر جیسن اوڈگارڈ نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل تصویر کی حقیقت بیان کردی جسے زومبی سے منسوب کیا جارہا تھا۔ اطالوی سائیڈ بولوگنا کے لیے میچ میں زیر بحث کھلاڑی کو ہفتے کے روز وینزیا کے خلاف ان کی گردن کے پچھلے حصے پر خطرناک سرخ نشان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ 25 سالہ اسٹرائیکر جینس اوڈگارڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 1-0 سے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا یہ جینز اوڈگارڈ کی گردن کے پچھلے حصے پر ٹیٹو ہے، یا شارک کا کاٹا ہوا نشان؟‘ تصویر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’وینزیا بمقابلہ بولوگنا میچ میں دلچسپ منظر۔‘ ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’وہ کیا چیز ہے؟ ایک زومبی کا کاٹنا۔‘ میچ کے ختم ہونے کے بعد فٹبالر نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’یہ صرف ایک دوا ہے جسے میں نے گردن پر لگایا ہے کوئی سنجیدہ بات نہیں۔’ ایک مداح نے لکھا کہ ’جان کر اچھا لگا، آپ نے ہمیں تھوڑی دیر کے لیے پریشان کردیا تھا، ارد گرد پر عجیب افواہیں کی جارہی تھیں۔‘ واضح رہے کہ چیمپئنز لیگ میں اوڈگارڈ نے اب تک 25لیگ گیمز میں 6 گول اسکور کیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments