بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑا کے سابق سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا کے ساتھ نظر آنے پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔ بالی ووڈ اسٹار گوہاٹی کے بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2025 کے میچ کے دوران راجستھان رائلز کی جیت کا جشن مناتی نظر آئیں، جہاں اس کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے تھا۔ مگر جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی وہ یہ تھی کہ ملائکہ اروڑا سابق کرکٹر اور راجستھان رائلز کے سابق کوچ کمار سنگاکارا کے ساتھ میچ انجوائے کرتی دکھائی دیں۔ راجستھان رائلز کی جرسی پہنے ملائکہ اروڑا کرکٹ کے جوش و خروش میں مکمل طور پر ڈوبی ہوئی تھیں۔ اس جوڑی کی ایک ویڈیو اب وائرل ہو چکی ہے، جس پر بعض مداحوں نے پوچھا، ’’کیا یہ دونوں ڈیٹ کر رہے ہیں؟‘‘ درحقیقت، بہت سے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ارجن کپور کی سابقہ گرل فرینڈ نے اب کمار سنگاکارا کی صورت میں اپنا نیا پیار ڈھونڈ لیا ہے۔ سنگاکارا نے راجستھان رائلز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، وہ کئی سیزنز تک ہیڈ کوچ رہے اور اب ٹیم کے ڈائریکٹر آف کرکٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم، آئی پی ایل 2025 سے قبل، راہول ڈریوڈ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا۔ بحیثیت کھلاڑی، سنگاکارا کا آئی پی ایل کیریئر بھی شاندار رہا، جہاں وہ پنجاب کنگز (سابقہ کنگز الیون پنجاب)، ڈکن چارجرز، اور سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ دوسری طرف ملائکہ اروڑا پہلے ارجن کپور کے ساتھ ایک مستحکم رشتے میں تھیں، لیکن اب ان دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے۔
Source: social media
ملائکہ اروڑا اور کمار سنگاکارا کے ساتھ، افواہوں کا بازار گرم
نہ اسٹارک نہ اینڈرسن، فخر اور رضوان کو کیریئر میں سب سے مشکل بولر کون لگا؟
"اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں تھی"
شین وارن کی عزت کی خاطر موت کی اصل وجہ چھپائی گئی، برطانوی اخبار کا اہم انکشاف
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو مل ہی گئی جیت، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 43 گیند رہتے دی شکست فاش
فُٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی بھی عید پر مسلمانوں کو مبارکباد
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو مل ہی گئی جیت، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 43 گیند رہتے دی شکست فاش
شین وارن کی عزت کی خاطر موت کی اصل وجہ چھپائی گئی، برطانوی اخبار کا اہم انکشاف
"اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں تھی"
نہ اسٹارک نہ اینڈرسن، فخر اور رضوان کو کیریئر میں سب سے مشکل بولر کون لگا؟