پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کیریئر کے مشکل ترین بولرز کے نام بتا دیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی عید اسپیشل ویڈیو میں محمد رضوان، فخر زمان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ساتھ ایک دلچسپ گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران وہاب ریاض نے تینوں کھلاڑیوں سے ایک سوال کیا کہ اب تک کے کیریئر میں انہیں سب سے مشکل کھلاڑی کون لگا؟ جس پر محمد رضوان نے سب سے پہلے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تو انہیں آسٹریلیا کے تجربہ کار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو کھیلنا سب سے مشکل لگا۔ تاہم رضوان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اب ان کے لیے سب سے مشکل بولر بھارت کے جسپریت بمراہ ہیں۔ رضوان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی شروع کی، تو مجھے جوش ہیزل ووڈ سب سے مشکل بولر لگے۔ لیکن اب مجھے جسپریت بمراہ سب سے زیادہ مشکل لگتے ہیں۔ فخر زمان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ چیز کنڈیشنز پر منحصر ہوتی ہے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ نئے گیند کے ساتھ جوفرا آرچر زیادہ مشکل بولر ہیں۔ فخر زمان نے کہا کہ میں کنڈیشنز کے مطابق بات کر سکتا ہوں، لیکن مجھے انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو نئے گیند کے ساتھ کھیلنا سب سے زیادہ مشکل لگا۔ دوسری جانب، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کسی بولر کا نام لینے کے بجائے ایک بیٹر کا نام لیا، جسے بولنگ کرنے میں انہیں سب سے زیاد مشکل ہوئی۔ نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ حالیہ دنوں میں وائٹ بال کرکٹ میں جوز بٹلر سب سے مشکل بیٹر ہیں۔
Source: social media
ملائکہ اروڑا اور کمار سنگاکارا کے ساتھ، افواہوں کا بازار گرم
نہ اسٹارک نہ اینڈرسن، فخر اور رضوان کو کیریئر میں سب سے مشکل بولر کون لگا؟
"اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں تھی"
شین وارن کی عزت کی خاطر موت کی اصل وجہ چھپائی گئی، برطانوی اخبار کا اہم انکشاف
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو مل ہی گئی جیت، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 43 گیند رہتے دی شکست فاش
فُٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی بھی عید پر مسلمانوں کو مبارکباد
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو مل ہی گئی جیت، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 43 گیند رہتے دی شکست فاش
شین وارن کی عزت کی خاطر موت کی اصل وجہ چھپائی گئی، برطانوی اخبار کا اہم انکشاف
"اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں تھی"
نہ اسٹارک نہ اینڈرسن، فخر اور رضوان کو کیریئر میں سب سے مشکل بولر کون لگا؟