Sports

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دیکر سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دیکر سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہرادیا اور سیریز میں نمایاں برتری حاصل کرلی۔ ہیملٹس کے سیڈون پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ کیویز وکٹ کیپر مچل ہے نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے جنہوں نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ 292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز ہی بناسکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 73 اور نسیم شاہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ چھٹے اوور میں نک کیلی کی گری جو 31 رنز بناکر حارث رؤف کی بولنگ پر آؤٹ ہوئے۔ 10 ویں اوور میں دوسرے اوپنر بھی 18 رنز پر وسیم جونیئر کا شکار بنے، اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 71 رنز تھا۔ اس کے بعد پہلے ڈیرل مچل 18 جبکہ ہنری نکولس 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 102 تھا جبکہ 17 اوور ہوچکے تھے۔ 5 ویں وکٹ پر کیوی کپتان مائیکل بریسویل اور محمد عباس نے 30 رنز کی شراکت داری کی مگر پھر بریسویل 17 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گنند پر آؤٹ ہوگئے۔ مچل ہے اور محمد عباس نے چھٹی وکٹ پر 77 رنز جوڑے اور جب 40 ویں اوور میں عباس پویلین واپس لوٹے تو نیوزی لینڈ کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز تھا۔ وکٹکیں گرنے کے باوجود مچل ہے نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور آخری اوور میں 24 رنز بنائے اور کیویز اننگ کا اختتام 292 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہوا۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ لی۔ نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments