Sports

آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو مل ہی گئی جیت، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 43 گیند رہتے دی شکست فاش

آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کو مل ہی گئی جیت، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 43 گیند رہتے دی شکست فاش

آئی پی ایل 2025 میں آج مقابلہ ممبئی انڈینز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان کھیلا گیا۔ گزشتہ 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی ممبئی کو آج آخرکار جیت مل ہی گئی۔ ممبئی ٹیم نے آج اپنے گھر پر 8 وکٹ سے حاصل کی گئی جیت میں ایسا کھیل دکھایا، جس کا وہ کئی میچوں سے انتظار کر رہی تھی۔ ممبئی کی جیت کی اسکرپٹ اس کے گیندبازوں نے لکھی۔ خاص طور سے اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے اشونی کمار نے سبھی کو حیران کر دیا۔ اس نے 3 اوورس میں 24 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کارکردگی کے لیے اسے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دیپک چاہر اور ٹرینٹ بولٹ نے بھی کمال کی گیندبازی کی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کولکاتا 16.2 اوورس میں صرف 116 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس کے بعد چھوٹے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ممبئی نے محض 12.5 اوورس میں فتح اپنے نام کر لیا۔ سلامی بلے باز ریکلٹن نے ناٹ آؤٹ 62 رنوں کی اننگ کھیلی، جبکہ سوریہ کمار یادو نے 9 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 27 رن بنائے۔ کولکاتا کی شکست کے لیے سب سے بڑا ذمہ دار اس کے بلے باز رہے۔ کولکاتا کی ٹیم کی بری حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی طرف سے بہترین انفرادی کارکردگی 26 رنوں کی رہی، جو کہ انگکرش رگھوونشی کے بلّے سے نکلی۔ سلامی بلے باز سنیل نرائن تو صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے اور دوسرے سلامی بلے باز ڈیکاک 1 ہی رن بنا پائے۔ ونکٹیش ایئر بھی جلدی ہی 3 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ رنکو سنگھ اچھی بلے بازی کر رہے تھے، لیکن وہ 17 رن کے اسکور پر ایک خراب شاٹ کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ منیش پانڈے امپیکٹ پلیئر کی شکل میں میدان میں آئے، لیکن وہ بھی محض 19 رن ہی بنا سکے۔ آندرے رسل (5 رن) بھی کچھ خاص نہیں کر سکے۔ آخر میں رمن دیپ سنگھ نے 12 گیندوں میں 22 رن بنا کر کولکاتا کا اسکور کسی طرح سے 100 کے پار پہنچایا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments