Sports

پیٹ کمنز ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے ٹیم میں واپسی کے لیے تیار

پیٹ کمنز ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے ٹیم میں واپسی کے لیے تیار

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشیز ٹیسٹ کے لیے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہوگئے۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز انجری کی وجہ سے پرتھ میں سیریز کے افتتاحی میچ اور برسبین میں جاری ڈے نائٹ میچ سے محروم رہے تھے۔ اسٹیو اسمتھ نے کمنز کی غیرموجودگی میں ٹیم کی قیادت کی اور ان کی جگہ اسکاٹ بولینڈ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل فٹ نہیں ہوسکے ہیں جبکہ پیٹ کمنز برینڈن ڈوگیٹ یا مائیکل نیسر کی جگہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پیٹ کمنز کو گابا ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل ہی اسکواڈ سے انجری کی وجہ سے باہر کیا گیا تھا۔ اگر آسٹریلیا اسپنر کے بغیر مکمل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترتا ہے تو کمنز کا بوجھ کم رکھا جا سکتا ہے، جس سے ان کی واپسی مزید ممکن ہو جاتی ہے۔ واضح رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ہیں جبکہ انہیں آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 43 رنز درکار ہیں۔ کپتان بین اسٹوکس 4 اور ول جیکس 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ زیک کرولی 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ 15 اور اولی پوپ 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جو روٹ 15 رنز بناسکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، مائیکل نیسر اور اسکاٹ بولینڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments