Sports

پی ایس جی کی فتح پر پیرس میں جلاؤ گھیراؤ، 400 افراد گرفتار

پی ایس جی کی فتح پر پیرس میں جلاؤ گھیراؤ، 400 افراد گرفتار

پی ایس جی ( پیرس سینٹ جرمین) کی فتح پر پیرس میں جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا گیا۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے اور دکانوں پر حملے کیے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، کئی مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں اور دیگر سامان کو سڑک پر آگ لگادی، درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ مظاہرین نے فضا میں چھوڑنے والی آتش بازی سامنے کھڑے پولیس اہلکاروں پر چلادی۔ پولیس نے 400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیزاب بھری بوتلیں بھی برآمد کی ہیں۔ پولیس نے مظاہروں کا خدشہ ہونے کے سبب 22 ہزار اہلکار دارلحکومت پیرس میں تعینات کیے تھے تاہم جلاؤ گھیراو نہ روکا جاسکا۔ واضح رہے کہ پی ایس جی نے آرسنل کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments