پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پشاور زلمی نے پانچ سال بعد پانچویں مرتبہ پی ایس ایل فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ منگل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس 23 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ محسن ریاض 25، عماد وسیم 22 جبکہ ڈیون کونوے 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے تین، محمد باسط اور سفیان مقیم نے دو دو جبکہ خرم شہزاد اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے تھے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سینچری سکور کی۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ یہ بابر اعظم کے ٹی20 کیریئر کی 13 ویں اور پی ایس ایل کی چوتھی سینچری تھی۔ پشاور زلمی کے محمد حارث نے 35، کوشال مینڈس نے 41 اور ایرون ہارڈی 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ رچرڈ گلیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ میچ جیت کر پشاور زلمی براہ راست فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے، تاہم اس میچ میں ہارنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی بلکہ فائنل تک رسائی کے لیے اس کے پاس مزید ایک چانس ہے۔ اب حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کے فاتح کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ جو ٹیم یہ میچ جیتے گا وہ 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف فائنل کھیلے گی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے