پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران کھلاڑی کو اپنی ہی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ جھگڑنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ واقعہ پریمیئر لیگ میں ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں پیش آیا جب ایورٹن کے مڈفیلڈر اڈریسا گوئی اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی مائیکل کین کے ساتھ لڑ پڑے جس پر انہیں ریڈ کارڈ دے کر باہر کر دیا گیا۔ دونو ں کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کا یہ واقعہ میچ کے 13 ویں منٹ میں پیش آیا جب مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیم نے ایورٹن کے گول پر حملہ کیا اور برونو فرنینڈس کی ٹرائی گول کے اُوپر سے باہر نکل گئی۔ اس صورتِ حال کے فوراً بعد مڈ فیلڈر گوئے اور دفاعی کھلاڑی کین کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے جبکہ گوئے نے ساتھی کھلاڑی کے چہرے پر زوردار ہاتھ بھی جڑ دیا۔ گول کیپر جورڈن پک فورڈ نے بیچ بچاؤ کروایا اور گوئے کو پکڑ کر دور لے گئے جبکہ ریفری ٹونی ہیرنگٹن نے فوراً ہی گوئے کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اس میچ میں ایورٹن نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دی ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی