Sports

پرتگال نے ازبکستان کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کی پہلی جیت حاصل کر لی

پرتگال نے ازبکستان کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کی پہلی جیت حاصل کر لی

ٹیکساس (24 جون 2026): پرتگال نے ازبکستان کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی پہلی جیت حاصل کر لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تحت گروپ ’کے‘ میں شامل پرتگال اور ازبکستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پرتگال اور ڈی آر کانگو کا میچ 1، 1 گول سے برابر ہوا تھا۔ آج کے میچ میں پرتگال نے ازبکستان کو 0-5 سے شکست دی۔ فٹبال کی دنیا کے مقبول کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ٹیم کیلیے 2 گول اسکور کیے، جبکہ مینڈس، نیماٹوو اور رافیل لیو نے 1، 1 گول کیا۔ پرتگال کا اگلا میچ کولمبیا کے ساتھ 28 جون 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments