پرتگال نے آسٹریا کو فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق سنسنی خیز میچ میں مجموعی طور پر سخت مقابلہ ہوا، جہاں آسٹریا نے مخالف ٹیم کے گول پر نسبتاً زیادہ تابڑ توبڑ حملے کیے لیکن فیصلہ کن موقع پر پرتگال نے آسٹریا کو مات دیدی۔ گزشتہ روز دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں واحد گول انیسو کیبرال نے 32 ویں منٹ میں اسکور کیا جو پرتگال کی برتری اور فتح کے لیے کافی ثابت ہوا۔ یہ دونوں ٹیموں کا اس عمر کے عالمی مقابلے کے فائنل میں پہلا موقع تھا۔ آسٹریا کے اسٹار اسٹرائیکر جوہانس موسر، جو ٹورنامنٹ میں آٹھ گول کے ساتھ سب سے آگے تھے، فائنل میں اپنی ٹیم کو بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ان کے متبادل ڈینیئل فریشر میچ کے آخری لمحات میں گول کے قریب پہنچے جب ان کا 85 ویں منٹ میں کم زاویے سے لگایا گیا شاٹ پوسٹ سے ٹکرا گیا اور یوں وہ موقع ہاتھ سے نکل گیا۔ میچ کا واحد گول کرنے والے کیبرال نے ٹورنامنٹ میں 7 گول کیے اور اس طرح ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اٹلی نے برازیل کو تیسری پوزیشن کے لیے میچ میں پنالٹی پر چار، دو سے ہرایا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں آسٹریا نے اٹلی کو دو صفر سے جبکہ برازیل کو پرتگال کے خلاف چھ پانچ کی سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ناکامی کا سامنا ہوا تھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست