Sports

پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا تاریخی کارنامہ، چھ مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے

پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا تاریخی کارنامہ، چھ مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے

پرتگال کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ( نے فٹبال کی تاریخ میں ایک ایسا عظیم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، جسے آج تک دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی نہیں چھو سکا۔ بڑے ٹورنامنٹس میں گزشتہ کچھ عرصے سے جاری گولوں کی خشک سالی کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف میچ میں پہلا گول داغا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں رونالڈو کا یہ پہلا گول تھا اور اسی کے ساتھ اس عظیم کھلاڑی نے تاریخ بھی رقم کر دی۔ رونالڈو چھ مختلف فیفا ورلڈ کپ میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے اور واحد فٹبالر بن گئے ہیں۔ موجودہ ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں رونالڈو کوئی گول نہیں کر پائے تھے، جس سے ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی تھی۔ کرسٹیانو رونالڈو اس سے قبل قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران گھانا کے خلاف گول کر کے پانچ مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے کا ریکارڈ بنا چکے تھے۔ لیکن ازبکستان کے خلاف کیا گیا یہ گول ان کے لیے بے حد خاص تھا۔ اس گول سے پہلے رونالڈو گزشتہ 10 بڑے بین الاقوامی میچوں (ورلڈ کپ اور یورو کپ ملا کر) میں ایک بھی گول نہیں کر پائے تھے۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے گول کرنے کے لیے 33 شاٹس لگائے تھے اور ان کا ’’ایکسپیکٹڈ گولز‘‘ کا اعداد و شمار 4.5 تھا، لیکن قسمت ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ آخرکار اس گول کے ساتھ انہوں نے ناقدین کو بھرپور جواب دے دیا ہے۔ یہ رونالڈو کے کیریئر کا مجموعی طور پر نواں ورلڈ کپ گول تھا۔ سال 2006 میں اپنے پہلے فیفا ورلڈ کپ سے لے کر اب تک، رونالڈو نے جتنے بھی ورلڈ کپ کھیلے ہیں، ان سب میں کم از کم ایک گول ضرور کیا ہے۔ پرتگال کے اسٹار رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر لیونل میسی دنیا کے دوسرے ایسے کھلاڑی بنے تھے، جنہوں نے پانچ مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ میسی نے الجزائر کے خلاف گول کر کے یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن اب رونالڈو چھ مختلف ورلڈ کپ میں گول کر کے میسی اور دنیا کے تمام فٹبالرز سے ایک قدم آگے نکل گئے ہیں۔ 41 سالہ رونالڈو نے 2006 سے 2026 تک کے تمام 6 ایونٹس میں پرتگال کی نمائندگی کی اور تمام ایونٹس میں کم از کم ایک گول ضرور اسکور کیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ازبکستان کے خلاف میچ کے 39ویں منٹ میں رونالڈو نے گول داغا تو ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ ان کے گولز کی تعداد 10 ہوگئی۔ اسٹار فٹبالر نے اس ریکارڈ میں 9 گولز کے ساتھ یوسیبیو دوسرے نمبر پر آگئے۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے۔ خیال رہے کہ رونالڈو پہلے پرتگال کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، تاہم ازبکستان کے خلاف میچ میں گول کرکے وہ ورلڈکپ مقابلوں میں پرتگال کےلیے گول کرنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments