فیفا ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس میں پرتگال اور کانگو کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے، دوسرے ہاف میں پرتگال کی جانب سے کینسیلو کا گول آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔ پرتگال نے میچ کے چھٹے ہی منٹ میں برتری حاصل کی، جب ژاؤ ناویس نے گیند کو جال کی راہ دکھائی تاہم کانگو نے ہمت نہ ہاری اور پہلے ہاف کے اختتام سے قبل یان ویسا نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں پرتگال کو ایک بار پھر برتری حاصل کرنے کا موقع ملا، لیکن جواؤ کینسیلو کا گول آف سائیڈ قرار دے دیا گیا، اس کے بعد بھی پرتگال کو موقع ملے لیکن وہ گول اسکور نہ کرسکے اور میچ ایک ۔ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔ مجموعی طور پر میچ میں پرتگال کی کارکردگی اعداد و شمار کے لحاظ سے بھی مایوس کن رہی، گیند پر 75 فیصد قابو کے باوجود بھی صرف تین مرتبہ شاٹس ہدف پر تھے۔ کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر گول کرنے میں ناکام رہے، رونالڈو نے میچ میں صرف پچیس بار گیند کو چھوا، جو کسی بڑے ٹورنامنٹ میں مکمل نوے منٹ کھیلنے کے باوجود ان کی کم ترین ٹچز کی تعداد ہے۔ رونالڈو اب پرتگال کے لیے فیفا ورلڈ کپ اور یورو کپ سمیت بڑے ٹورنامنٹس کے مسلسل دس میچز میں گول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے