انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز قریباً 116 برس بعد تاریخ نے خود کو دوبارہ اس وقت دہرایا جب مجموعی طور پر 19 وکٹیں گر گئیں۔ جمعے کو پرتھ ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کی ٹیم 172 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے بعد آسٹریلیا نے بھی 123 رنز پر نو وکٹیں گنوا دیں۔ یوں ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز مجموعی طور پر 19 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ کرک انفو کے مطابق اس سے قبل سنہ 1909 میں ایشز ٹیسٹ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا تھا کہ میچ کے ابتدائی روز ہی مجموعی طور پر 19 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہوسکا۔ انگلینڈ کی ٹیم مچل سٹارک کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک 52، اولی پوپ 46 اور جیمی سمتھ 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا، سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے سات، برینڈن ڈوگیٹ نے دو اور کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے بھی اپنی اننگز کا مایوس کن آغاز کیا، کینگروز بیٹر جیک ویدرالڈ بغیر کسی رن کے جوفرا آرچر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ ایلیکس کیری 26، کیمرون گرین 24، ٹریوس ہیڈ 21 اور سٹیو سمتھ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین سٹوکس نے پانچ جبکہ جوفرا آرچر اور برائیڈن کارس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی