Sports

پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ لندن میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم شروع سے ہی میچ پر حاوی رہی اور پاکستان کو باآسانی 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں احمد ندیم کے پنیلٹی کارنر پر گول اسکور کیا۔ بھارت نے دوسرے اور اس کے بعد کے کوارٹر میں ابھیشیک نینن، نیلاکانتا شرما اور سکھجیت سنگھ کے گول کی بدولت برتری 3-1 کرلی۔ اس کے بعد آخری کوارٹر میں بھارت کے سکھجیت نے چوتھا گول اسکور کیا جبکہ پاکستان نے دوسرا اور تیسرا گول ابوبکر محمود اور معین شکیل نے پنیلٹی کارنر پر کیا۔ واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ میں یہ پاکستان کی لگاتار 13ویں شکست ہے اور گرین شرٹس پوائنٹس ٹیبل پر صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments