واشنگٹن: امریکا میں مڈٹرم الیکشن قریب آتے آتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت انتہائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر کی مقبولیت اب 37 فی صد کی کم ترین سطح پر ہے۔
مڈٹرم کے قریب 1990 سے ریکارڈ تمام پولز میں مقبولیت کی یہ شرح سب سے بدتر پوزیشن ہے، جتنے سروے وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ کئی دہائیوں میں کیے ہیں، صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی یہ شرح وسط مدتی انتخابات سے قبل کسی بھی امریکی صدر کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اس اخبار نے 1990 میں رائے شماری شروع کی تھی اور اس وقت سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش صدر تھے۔
ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی شہری معیشت اور اس میں صدر کے کردار کے بارے میں مسلسل گہری ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ تازہ ترین سروے کے مطابق 65 فی صد افراد نے کہا کہ معیشت مضبوط نہیں ہے، جب کہ 60 فی صد نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے معیشت کو مزید خراب کر دیا ہے۔
اخبار کا یہ سروے 16 سے 21 ستمبر کے دوران 1,500 رجسٹرڈ ووٹرز سے کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے یہ انتخابی سروے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا، اور کہا معیشت بہترین ہے، مڈٹرم میں جیت پر ہر امریکی کو 5 ہزار ڈالر دیں گے۔
اخبار کے مطابق اس سے قبل سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی مقبولیت کی شرح کم ترین تھی، جو 2006 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل 39 فی صد رہ گئی تھی۔ اس سال کے وسط مدتی انتخابات میں، عراق کی ایک انتہائی غیر مقبول جنگ کے پس منظر میں، ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں 5 اور ایوانِ نمائندگان میں 31 نشستیں حاصل کیں۔ اس کے نتیجے میں ایک دہائی میں پہلی بار کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے پاس آیا۔
بیس سال بعد، آج رائے شماریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے امریکی ایران جنگ کو بھی تنقیدی نظر سے دیکھ رہے ہیں، متعدد سرویز میں جب شرکا سے پوچھا گیا کہ وہ کانگریس کا کنٹرول کس جماعت کے پاس دیکھنا چاہتے ہیں، تو ڈیموکریٹس کو ریپبلکن پارٹی پر 5 سے 11 فیصد پوائنٹس تک برتری حاصل رہی۔
رائے شماریوں کے اوسط نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اگرچہ انفرادی سرویز کے نتائج مختلف ہوتے ہیں لیکن بڑے پولنگ اوسط مجموعی طور پر اب بھی ٹرمپ کی مقبولیت کو منفی سطح پر ظاہر کرتے ہیں۔ رئیل کلیئر پالیٹکس کے 28 ستمبر کے سروے میں 38.7 فی صد نے منظوری دی، 59.9 فی صد نے نامنظوری ظاہر کی۔ نیویارک ٹائمز کے اٹھائیس ستمبر کے سروے میں 37 فی صد نے منظوری دی، 60 فیصد نے نامنظوری ظاہر کی۔ سلور بلیٹن کے سروے میں 37.4 فی صد نے منظوری دی، 60.1 فیصد نے نامنظوری ظاہر کی۔
واشنگٹن: امریکا میں مڈٹرم الیکشن قریب آتے آتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت انتہائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر کی مقبولیت اب 37 فی صد کی کم ترین...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments