Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت نے مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت نے مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت نے مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا — September 29, 2026
لندن: ایران جنگ کے اثرات کے باعث برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

برطانوی ڈیزل مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ گئی ہے، جس کی اوسط قیمت 199.33 پنس فی لیٹر تک پہنچ گئی، برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت نے جون 2022 کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے، برطانیہ میں جون 2022 (روس یوکرین جنگ) میں ڈیزل کی سابقہ بلند ترین قیمت 199.09 پنس فی لیٹر تھی، اب ملک کے کئی حصوں میں ڈیزل کی قیمت 2 پاؤنڈ فی لیٹر سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

ایران جنگ شروع ہونے کے بعد برطانیہ میں ڈیزل 59 پنس فی لیٹر (تقریباً 40 فی صد) مہنگا ہو چکا ہے، اور پیٹرول کے مقابلے میں ڈیزل تقریباً 25 پنس فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، جہاں پیٹرول کی اوسط قیمت بھی 174.23 پنس فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

ڈیزل مہنگا ہونے سے ضروری اشیا و دیگر خدمات کی قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، آر اے سی کے مطابق ڈیزل کی قیمت 28 فروری کے مقابلے میں 56.8 پنس فی لیٹر زیادہ ہے، یورپ اور امریکا میں بھی ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح کے قریب یا اس سے اوپر پہنچ گئی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران ایران جنگ نے خطے میں تھوک تیل کی پیداوار اور ترسیل کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل سے تیار ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں اس اضافے کا مطلب ہے کہ ایک اوسط خاندانی گاڑی میں ڈیزل کا ٹینک مکمل بھرنے کی لاگت اب 110 پاؤنڈ ہو گئی ہے، جو جنگ شروع ہونے کے وقت کے مقابلے میں 31 پاؤنڈ زیادہ ہے۔

پیٹرول کی قیمت بھی جنگ شروع ہونے کے وقت کے مقابلے میں اب 41 پنس فی لیٹر زیادہ ہے، تاہم یہ اب بھی 2022 کی بلند ترین سطح سے خاصی کم ہے۔

واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع نے عالمی سطح پر ڈیزل کی فراہمی کو شدید محدود کر دیا ہے، ڈیزل کے بڑے پیداواری ملک روس نے بھی اپنی ریفائنریوں پر یوکرین کے حملوں کے بعد ڈیزل کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، جس سے عالمی رسد مزید محدود ہو گئی ہے۔

ڈیزل کو پٹرول کے مقابلے میں ریفائن کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے، اور اسے مال برداری کی صنعت اور زراعت میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، اس لیے اس کی طلب میں نمایاں کمی لانا بہت مشکل ہے۔

برطانیہ اپنی ضروریات کے لیے درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ اگرچہ برطانیہ کی چار ریفائنریاں ملک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی سے زیادہ پیٹرول تیار کرتی ہیں، لیکن وہ ملک کی ضروریات کے لیے کافی ڈیزل پیدا نہیں کرتیں۔

دوسری طرف محکمہ برائے ٹرانسپورٹ کے مطابق جون کے آخر تک برطانیہ کی سڑکوں پر 1 کروڑ 51 لاکھ ڈیزل گاڑیاں موجود تھیں۔ ایک سال پہلے یہ تعداد 1 کروڑ 57 لاکھ تھی۔ ان میں 98 لاکھ ڈیزل کاریں شامل تھیں، جن کی تعداد بھی ایک سال پہلے کے 1 کروڑ 4 لاکھ کے مقابلے میں کم ہو گئی ہے۔

لندن: ایران جنگ کے اثرات کے باعث برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ برطانوی ڈیزل مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ گئی ہے، جس کی اوسط قیمت 199.33 پنس فی لیٹر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn